بھٹکل:۸/ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں بی جے پی یوتھ مورچہ کا ضلعی سماویش 10ستمبر کی صبح 10 بجے ناگ یکشھا ہال میں منعقد ہوگا اس بات کی اطلاع ضلعی یوتھ مورچہ کے ذمہ داران نے پریس کانفرنس کے ذریعے دی ہے۔
بی جے پی یوتھ مورچہ کے ضلعی صدر منجوناتھ جنو نے بتایا کہ میسور کے ایم پی ، ریاستی یوتھ مورچہ کے صدر پرتاپ سنہا پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام میں اترکنڑا ایم پی اننت کمار ہیگڈے اہم بھاشن دیں گے۔ ضلعی بی جے پی صدر کے جی نائک پروگرام کی صدارت کریں گے۔ منتظمین نے بتایا کہ یوتھ مورچہ کے پروگرام میں 1500سے 2000 نوجوان شریک ہونے کے امکانات ہیں۔ پروگرام میں موظف اور زخمی شدہ فوجیوں، ہندو تنظیموں کے لیڈران اور حال ہی میں سمندر میں اپنی جرأت کا مظاہرہ کرکے ماہی گیروں کی حفاظت کرنے والے گوپال موگیر اور شری نواس کھاروی کی تہنیت کی جائے گی۔ بھٹکل پولس پریڈ میدان سے بائک ریلی نکلے گی جو شہر کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے بائی پاس کے ذریعے شری ناگ یکشھا ہال پہنچے گی۔
جینت نائک کو شہر بدر کرنے پر بی جے پی میں ناراضگی: پریس کانفرنس میں گوندنائک نے بات کرتےہوئے کہاکہ ہندو نواز تنظیموں میں متحرک افرادکو شہر بدر کرنےکی حکومتی کوششیں قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرڈیشور کے جینت نائک پر سرکار نے جو مقدمات درج کئے ہیں ان کو واپس لے، انہوں نے بی جے پی ہندو لیڈران کی جانب سے جینت نائک کی بھرپور حمایت کرنے کی بات کہی۔ بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک، بی جے پی ضلع جنرل سکریٹری کرشنایسلے، سنیل نائک، ایشورنائک، انیل نرسمہا ، بھاسکر دئیمنے ، شنکر نائک، روی نائک جالی ، منجوناتھ نائک، مورتی بھٹ ، پرمود جوشی وغیرہ موجود تھے۔